مجھے ابھی نارانون آتے ہوئے
کچھ ہی عرصہ ہوا تھا لیکن مجھے
یاد ہے کہ مجھے اتنا شدید غصہ آتا کہ
میرا دل چاہتا کہ
میں اٹھ کر چیخیں مارتے ہوئے میز کو پکڑ کر اُلٹ دوں۔ میں
محسوس کرتی کہ میں غصے میں قابو سے باہر ہو جاتی ہوں۔ میں کتنے خوفناک اندھیرے میں اُتر چکی تھی، نجانے
کیوں؟ کیونکہ ایک بیمار شخص وہ سب کچھ کر رہا ہے جسے میں ٹھیک نہیں سمجھتی۔ یہ غصہ
اور اندھیرا مجھے تباہ کر رہے تھے۔
نارانون میٹنگز میں آنے
سے مجھے یہ قبول کرنے میں آسانی ہوئی کہ میرا اپنی نشئی بیٹی کی زندگی پر کوئی
اختیار نہیں ہے۔ چاہے اس
سے بات کرتے اور اسے دھمکیاں دیتے دیتے میں ہلکان ہو جاؤں مگر یقیناً اس کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ تاہم یہ مجھ پر ضرور اثر انداز ہوا۔ جب بھی میں اُسے کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی میں پاگل ہو جاتی۔
میں نہیں چاہتی تھی کہ میری زندگی ہمیشہ کیلئے اندھیرے میں ڈوبی رہے۔ میں بھی روشنی
چاہتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ غم ہمیشہ کیلئے دور چلا جائے، مگر میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ ایسا روحانی ترقی کے ساتھ ہی ہو گا۔ نارانون میٹنگز اور میری بالاتر طاقت کی مدد مجھے
سکھاتے ہیں کہ مجھے اپنی زندگی میں روشنی کیسے واپس لانی
ہے۔ جب میں خود کو بہتر کرنے پر توجہ دیتی ہوں
تو صحیح معنوں میں سکون محسوس
کرنا ممکن ہے۔
آج کی سوچ:
نارانون میٹنگز کے
ذریعے اور بالاتر طاقت کی مدد سے میں نے پایا کہ خود کو تبدیل کرنا ممکن ہے۔ یہ میرے
لیے موقع ہے کہ میں اپنی زندگی میں موجود نعمتوں کا شکر ادا کروں اور بحالی کے سفر
کو جاری رکھتے ہوئے اطمینان اور سکون کو پاؤں۔
’’اگر چیزیں غلط ہو رہی
ہوں تو تم ان کے ساتھ مت چلو۔‘‘ ~ راجر بابسن
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں