نارانون میٹنگ کا آغاز نارانون لٹریچر کے صفحات
پڑھنے سے ہوتا ہے۔ ایک شام ایک نووارد نے پوچھا ’’ ’ںظر رکھنا پیار نہیں‘ کا
کیا مطلب ہے‘‘؟ میں اُسے کوئی واضح جواب نہیں دی سکی۔ مجھے معلوم تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں مسلسل ایک نشئی پر نظر
رکھتی تھی۔ اسی لئے اگر ’ںظر رکھنا محبت نہیں‘ تو پھر نشئی کے لئے میرے کیا جذبات
تھے؟
منطقی انسان ہونے کے باعث میں نے محبت کی تعریف
تلاش کی: ’’محبت ایک گہرا، لطیف شفقت اور ہمدردی والا جذبہ ہے۔‘‘ میں نے نشئی کے
لئے اپنے جذبات کا بغور جائزہ لیا۔ مجھے یہ بات ماننی پڑی کہ میرے جذبات شدید ہیں،
لیکن ان میں سے بہت سے نہ ہمدردی والے ہیں نہ شفقت والے۔
مجھے اس سے محبت ہی ہوگی؛ میں ہر وقت اس کے بارے
میں سوچتی رہتی ہوں۔ میں نے اس سے پہلے بھی سُنا تھا کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے
مریض کے بارے میں جنونی ہوتے ہیں، اس لئے میں نے ’جنون‘ کی تعریف دیکھنے کے لئے
دوبارہ لغت اُٹھائی۔ ’’جنون ایک ایسا خیال یا جذبہ ہے جو دماغ پر مکمل قابض ہو۔‘‘
یہ یقیناً انہی جذبات کی تعریف تھی جو نشئی کے ساتھ میرے رویے میں نمایاں تھے۔
مجھے ایک اور مطالعہ یاد آیا جس میں کہا گیا ہے
کہ ’’ہم نے سیکھا ہے کہ نشہ ایک بیماری ہے۔۔۔ یہ دوہری بیماری ہے: ایک جسمانی
الرجی کے ساتھ دماغی جنون۔‘‘ پھر میں نے پھر ایڈکشن یعنی ’کسی چیز کی لت‘ کی وضاحت
کو دیکھا۔ وہاں دو وضاحتیں دی گئیں تھیں؛ ایک میں منشیات پر جسمانی انحصار کی
تشریح تھی اور دوسری عمومی تھی،’’کسی چیز میں گہری دلچسپی جس پر بہت زیادہ وقت صرف
کیا جائے۔‘‘
آج کی سوچ:
جب میں اپنے نشے کے مریض کے علاوہ کچھ نہیں سوچ
سکتی تو میں خود کو یاد کرواتی ہوں کہ جنون کا مطلب محبت کی بجائے ایڈکشن یعنی
’کسی چیز کی لت‘ سے زیادہ قریب تر ہے۔ آج میں محبت کا انتخاب کرو گی۔
’’کسی پر ںظر رکھنا محبت نہیں۔‘‘~ کارل جی۔ جنگ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں