جب میرے شوہرکا طویل علالت کے بعد انتقال ہوا تو
مجھے بہت دکھ ہوا۔ میں طویل عرصے تک غمگین رہی اور اکثر سوچتی کہ میں کبھی بھی اس
غم سے باہر نہیں نکل سکوں گی اور دوبارہ اطمینان اور خوشی کو نہیں پا سکوں گی۔
تاہم صحتیابی کا عمل اپنا کام کر رہا تھا اگرچہ میری
اس سے بے خبر تھی۔ روزانہ ڈائری لکھنے، مراقبہ کرنے اور نارانون ساتھیوں کی مدد سے
میں اپنے غم سے رہائی پانے کے قابل ہوئی۔
کسی نے کہا تھا
کہ انہوں اپنے پیارے مریض کو نشے کے ہاتھوں کھو دینے کے بعد اپنے غم سے گزرنے میں
مدد کے لئے نارانون پروگرام استعمال کیا تھا۔ انہوں نے مجھے اپنے کھو دینے کے
احساسات بیان کرنے کی اجازت دی اور میں بحال ہونا شروع ہوئی۔
کچھ دیر پہلے ہی پہاڑوں پر کیمپنگ کے دوران میں
نے ڈائری لکھ کر اور مراقبہ کرکے بہت اچھا دن گزارا۔ بعد میں میں جنگل کی سیر کے لیے
نکل گئی جہاں مجھے ایک ہرنی دکھائی دی۔ وہ بے حد خوبصورت تھی اور میرے اتنے قریب
تھی کہ میں اُسے باآسانی چھو سکتی تھی۔
اُس علاقے میں دیودار کے درخت یا پھول نہیں تھے
اور یہ ایسی جگہ نہیں تھی جہاں عموماً آپ لمبی چونچ والے پرندے ہمنگ برڈ کو دیکھ
سکیں، مگر اس کے باوجود ایک پرندہ اڑ کر میرے قریب آ گیا۔ اس لمحے مجھے اطمینان کا
جو احساس ہوا میں اسے بیان نہیں کر سکتی۔
میری
بیٹی ہمیشہ کہتی تھی کہ اس کا باپ ہمنگ برڈ کی شکل میں واپس آئے گا! میں نے اس خاص
چھوٹے پرندے کو اپنے شوہر کی طرف سے ایک اشارہ سمجھا کہ اس کی یادوں اور غم کو
جانے دینا اور اپنی زندگی جینا ٹھیک ہے۔ اُس دن کے بعد سے میری زندگی میں خوشی اور
اطمینان ہے۔
آج کی سوچ:
میری بالاتر طاقت نے مجھے صحتیابی کا تحفہ دیا ہے۔ دعاؤں اور مراقبے کے ذریعے مجھے
معلوم ہوا کہ میں اپنے پیاروں کو کھونے کے زخموں کو بھرنے اور نشے کے اثرات سے
شفایاب ہو سکتی ہوں۔ میں اطمینان اور سکون کو پا سکتی ہوں۔
’’ہم آپ کو یہ یقین دلانے کی امید کرتے ہیں کہ
کسی بھی طرح کی صورتحال اتنی مشکل اوردکھ اتنے بڑے نہیں ہوتے کہ آپ ان پر قابو نہ
پا سکیں۔‘‘ ~ نارانون نیلا کتابچہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں