میں
نے پہلی بار نارانون میٹنگ میں اپنی دیکھ بھال کے بارے میں سُنا۔ مجھے نہیں سمجھ
آیا کہ اپنی دیکھ بھال کرنے کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ گھر پر بچپن میں مجھے سکھایا
گیا تھا کہ مجھے ہمیشہ دوسروں کو ترجیح دینا چاہیئے، خصوصاً اپنے چھوٹے بہن
بھائیوں کو۔ ان کی دیکھ بھال میری ذمہ داری ہے۔
مجھے
بہت اچھا لگا کہ نارانون مجھے اپنی دیکھ بھال کے بارے میں سکھا رہی ہے۔ اپنی دیکھ
بھال کا مطلب ہے کہ میں سب سے پہلے اپنے بارے میں سوچتی ہوں۔ جب میں ایسا کرتی ہوں تو
میں ایک بہتر انسان بن جاتی ہوں اور دوسروں کی دیکھ بھال کے لئے میرے اندر زیادہ
توانائی آ جاتی ہے۔
میں
سوچتی تھی کہ اپنے سابقہ خاوند کی دیکھ بھال کرنا میری ذمہ داری ہے۔ نارانون کے
ذریعے میں نے سیکھا کہ ایسا کرکے میں اپنے سابقہ شوہر کو اسکی ذمہ داریاں نبھانے کی
اجازت نہیں دیتی تھی۔ اس دوران میرا پانچ سالہ بیٹا اپنا خود دھیان رکھتا تھا۔ یہ
اس وقت تک چلتا رہا جب تک اس کی ایک اُستانی نے مجھے ایک طرف کرکے میری غفلت کے
بارے میں نہیں بتایا جس کے بعد مجھے حقیقت نظر آئی۔ اس وقت میں نے مدد تلاش
کی۔
ایک
ماہر نے مجھے نارانون کے بارے میں بتایا۔ میں نے بعد میں اس کو فون کیا اور اس کا
شکریہ ادا کیا۔ میں نے اپنے بیٹے کا اور
اپنا خیال رکھنا شروع کردیا۔ اب گیارہ سال بعد میری زندگی میں ایک اور بیٹا
اور ایک منگیتر ہے اور
چیزیں بہت مختلف ہیں۔ میں اب بھی اپنا خیال رکھتی ہوں، حتیٰ کہ اس وقت بھی جب ایسا
کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
آج
کی سوچ:
اب
میں جب بھی کام سے گھر واپس آتی ہوں تو سیدھا باورچی خانے میں جانے کی بجائے میں
اپنے کمرے میں جاتی ہوں اور تھکن اُتارتی ہوں۔ جب میں صبح اُٹھتی ہوں تو کسی سے
بھی بات کرنے سے قبل اپنی بالاتر طاقت سے بات کرتی ہوں۔ میں ورزش کرتی ہوں اور اپنا
لٹریچر روزانہ پڑھتی ہوں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں