میں نے نارانون میں سیکھا کہ جذبات صرف جذبات
ہوتے ہیں۔ ایک دن میں نے فیصلہ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں انہیں پگھلانا شروع
کردوں۔ میں اپنے جذبات کو محسوس کرنے کے لئے تیار تھا جنہیں میں نے کئی برسوں سے
منجمند کیا ہوا تھا۔ اب وقت آ گیا تھا کہ منشیات کی لت کا سامنا اور اس کا مقابلہ
کیا جائے۔
مجھے احساس ہوا کہ اپنے کسی پیارے کا نشے کی لت
میں مبتلا ہونا ایسا ہی ہے جیسے آپ اس شخص کی موت کو محسوس کر رہے ہوں۔ اور کچھ نہیں
تو یہ اپنے ان خوابوں کی موت کو محسوس کرنے جیسا تھا جو میں نے اس کے ساتھ زندگی
کے بارے میں دیکھے تھے۔ میری اداسی اور درد کے سارے جذبات امڈ آئے۔
مجھے معلوم ہے کہ میں انہیں کافی عرصے سے دبائے
بیٹھا تھا۔ اب وقت تھا کہ میں اس نقصان کا ماتم کر کے اس ایک زندگی کو دوبارہ جینے
کا آغاز کروں جو مجھے ملی ہے، میری اپنی زندگی۔ میں اپنی بحالی کا سفر شروع کرنے
کے لئے تیار تھا۔
اگر دوسرے مدد مانگنے سے احتراز کریں اور نشے کو
اپنی زندگی تباہ کرنے دیں، تو ٹھیک ہے۔ یہ مجھے اُداس کر دے گا؛ شاید یہ مجھے غصہ
دلائے، مجھے اس سے نفرت محسوس ہو اور اس سے میرے دل میں درد اُٹھے۔ آج کے دن ان
جذبات کو محسوس کرنا ٹھیک ہے، جب تک کہ میں ان کے ساتھ لمبے عرصے تک نہ رہوں۔
نارانون فیلوشپ کی مدد سے میں اپنا عزت و وقار
برقرار رکھوں گا اور کسی نہ کسی خوشی کو تھامے رکھوں گا۔ میرا اطمینان ایسی چیزوں
سے منسلک نہیں ہو گا جن پر میرا کوئی اختیار نہیں ہے؛ بلکہ یہ میرے اندر سے آئے
گا۔
آج کی سوچ:
میں کوشش کرنے کے لئے رضامند ہوں، اگرچہ مجھے
کبھی کبھی ناکامی کا سامنا ہو گا۔ میں کامیاب بھی ہوں گا اور تھوڑی مزید کوشش کروں
گا۔ ان سب کے دوران میں ترقی کروں گا۔ یہی وقت ہے جب مجھے اپنے ساتھ تحمل برتنے کی
ضرورت ہے۔ ایک اچھے پروگرام پر عمل کرنے اور مستقل مزاجی سے میٹنگز میں شریک ہونے
کی رضامندی کے باعث میں جلد ہی پہلے سے زیادہ مضبوط اور عقلمند ہو جاؤں گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں