’’جیو اور جینے دو‘‘ دو حصوں پر مشتمل قول ہے۔ میرے
نشے کی بیماری سے نمٹنے تجربے کی وجہ سے مجھے اس قول کے دوسرے حصے ’’جینے دو‘‘ پر
پہلے کام کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔
نارانون آنے اور پروگرام کے اُصولوں پر عمل کرنے
سے پہلے میں ہر ملنے والے کے بارے میں فوراً رائے قائم
کر لیتا تھا۔ میں ’’ایک کتاب کے بارے اس کا سرورق دیکھ کر فیصلہ کر لیتا تھا۔‘‘ اب
میں اس قول کو استعمال کر کے لوگوں کے اپنے فیصلہ خود کرنے کے اختیار کی تعظیم
کرتا ہوں۔ میں سیکھ رہا ہوں کہ ہمیں دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہئیے۔
نارانون میٹنگز میں جانے کے بعد میں نے جانا کہ پہلی
نظر میں لوگوں میں جو کچھ دکھائی دیتا ہے
وہ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوتے ہیں۔ میں
ہر کسی کی بات سُن کر ان سے سیکھ سکتا ہوں اگر میں اپنا دماغ کھُلا رکھوں تو۔ میرے
اور نارانون کے دوسرے ساتھیوں کا تجربہ مشترک ہے کیونکہ یہاں ہر کوئی ایک نشے کے عادی
فرد سے محبت کرتا ہے۔
آج میں کوشش کروں گا کہ ہر شخص کو اجازت دوں،
حتی کہ اپنے پیارے مریض کو بھی، کہ وہ وہی بنے جیسا وہ بننا چاہتا ہے۔ میں سیکھ
رہا ہوں کہ ہر کسی کو اپنی زندگی اسی طرح جینے کا حق ہے جیسا وہ چاہتے ہیں اور اس
کے نتائج کا سامنا کرنے کا بھی۔
میں اس قول کے پہلے حصے ’’جیو‘‘ پر بھی عمل کرنا
سیکھ رہا ہوں۔ مجھے بھی اپنے پیارے مریض کی نشے کی عادت کے اثرات کا سامنا کرنا پڑا۔ میں اپنی ضروریات
کو نظر انداز کر رہا تھا اور اپنی زندگی نہیں جی رہا تھا۔ قول کا یہ حصہ مجھے یاد
دلاتا ہے کہ میں اپنی زندگی بنا سکتا ہوں اور مجھے ایسا کرنا چاہئیے، قطع نظر اس
کے کہ دوسرے لوگ کیا کرتے ہیں۔ دوسروں کی زندگی میری ذمہ داری نہیں اور مجھے اس جھوٹے
احساسِ ذمہ داری کو جانے دینا ہوگا۔
آج کی سوچ:
اس نئی آگاہی اور قبولیت نے مجھے اپنے آپ کو
بدلنے پر توجہ دینا سیکھایا۔ جب میں اس اُصول پر عمل کرتا ہوں تو میں آرام کر سکتا
ہوں اور اپنے نئے دوستوں اور زندگی سے لطف اندوز ہو سکتا ہوں۔ میرے پاس اپنی دیکھ
بھال کا کل وقتی کام ہے۔
’’قول دھیمی اور اطمینان بخش یاد دہانی کا کام
کرتے ہیں کہ ہمارے حالات اتنے خراب یا مایوس کن نہیں جتنا وہ پہلی دفعہ میں نظر
آتے ہیں۔ یہ جامع دانائی کے قول فوری طور پرہمیں یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم
حقیقتاً زندگی میں ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے قابل ہیں۔ یہ ہمیں اس اس بات کی
ترغیب دیتے ہیں کہ ہم تعمیری عمل کریں اور اپنے اور دوسروں کے ساتھ ہمدردی اور
احترام سے پیش آئیں۔‘‘ ~ ہاؤ ایل
انون ورکس (ایل انون کیسے کام کرتی ہے)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں