میں نے زندگی کے تجربات سے دوسروں کی نیکی کے
بارے شک اور سوال کرنا ہی سیکھا۔ میرا خیال تھا کہ جب بھی کوئی مجھ سے محبت یا نیکی
کرے گا تو مجھے اس کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔ میں ایسے خاندان میں پلی بڑھی جہاں نشہ
استعمال کیا جاتا تھا اور مجھے رحمدلی اور قربت کی بھاری قیمت چکانی پڑی۔ میں
دوسروں کے قریب نہیں جا سکتی تھی کیونکہ میں اس کی قیمت ادا نہیں کرنا چاہتی۔
جب میں نے اپنے خاندان سے باہر تعلقات بنانے کی
کوشش کی، تو میں نے اپنے اہل خانہ جیسے لوگوں کا ہی انتخاب کیا اور میرے تعلقات
ناکام ہوئے۔ پھر میں نے اپنے آپ کو تکلیف سے بچانے کے لئے ہر طرح کے تعلقات میں
اپنے آپ کو پابند کرنا چھوڑ دیا۔
وقت کے ساتھ مجھے احساس ہوا کہ میری حکمت عملی میری
صحت کے لئے خطرناک بنتی جا رہی ہے اور میں حقیقت میں زندگی نہیں جی رہی ہوں۔ میں
خود ساختہ اکیلے پن سے وابستہ ہو چکی تھی۔ میں تنہا تھی کیونکہ مجھے جینے کا یہی
طریقہ محفوظ لگتا تھا۔ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں دوبارہ کسی کو اجازت نہیں دوں
گی کہ وہ مجھے دکھ پہنچائے۔ کچھ عرصہ بعد مجھے احساس ہوا کہ جینے کا یہ طریقہ بھی
غلط ہے۔
جب میں نے اپنے اوپر زیادہ غور کیا تو مجھے محسوس
ہوا کہ مجھے مدد کی ضرورت ہے۔ میں نے خطرہ مول لیا اور نارانون میٹنگز میں جانا
شروع کر دیا۔ میرا رویہ یہ تھا کہ میٹنگز میں تھوڑا وقت گزار کے دیکھو۔ مجھے انتظار
کرکے نارانون کے بحالی کے اقوال کی سچائی کو دیکھنا تھا، اور زیادہ اہم بات یہ
دیکھنا تھا کہ مجھے اس کی کیا قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
مجھے نئی زندگی کی ضرورت تھی؛ میری پرانی زندگی
اور اس کے طور طریقے ناکام ہو گئے تھے۔ مجھے تنہا چھوڑے جانے اور مسترد کیے جانے
کےخوف سے نجات کی ضرورت تھی۔
نارانون پروگرام میں مجھے ایک نیا پیار کرنیوالا
خاندان ملا، جو مجھ سے غیرمشروط رحمدلی سے پیش آتا ہے۔ میں اس مہربانی کو کھُلے دل
سے قبول کرنا سیکھ رہی ہوں۔ میں ایسا ہی غیر مشروط پیار دینا بھی سیکھ رہی ہوں۔
میرا خیال ہے کہ حقیقی پیار اور رحمدلی وہ تحفے ہیں جو صرف بانٹنے سے ہی بڑھتے
ہیں۔
آج کی سوچ:
مجھے ایک بھرپور، خوشگوار اور صحتمندانہ زندگی
جینے کے لئے دوسروں سے تعلق رکھنے کی ضرورت ہے۔ نارانون پروگرام نے مجھے دکھایا ہے
کہ حقیقی نیکی اور محبت کے ساتھ ہمیشہ کوئی قیمت جُڑی نہیں ہوتی۔
’’حقیقی محبت بےلوث پیار ہے۔ یہ بدلے میں کچھ نہیں
چاہتا۔ یہ مشروط نہیں ہوتا۔ یہ کوئی حساب نہیں رکھتا۔ یہ بہت ہی کم دیا جاتا ہے۔
ہم میں سے بہت سے لوگ چوٹ کھائے ہوئے ، نہ چاہے جانے کے احساس، محبت کی شدید چاہت
اور بے لوث محبت کرنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے پروگرام میں شامل ہوتے ہیں لیکن
ہم یہ سب سیکھ رہے ہیں۔‘‘ ~ ہر دن ایک نئی شروعات ۔ خواتین کے لئے روزانہ کا
مراقبہ
(Each day
a New Beginning—Daily Meditations for Women)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں