صبر انتظار کرنے یا کسی کام میں تاخیر کو
بغیر ناراض ہوئے برداشت کرنے کی صلاحیت کا نام ہے۔ میں نشئی کے ساتھ ایک غیر معمولی صورتحال میں رہ رہا ہوں کیونکہ اس
کا زندگی گزارنے کا انداز میرے لئے ناقابلِ قبول ہے۔ مجھے نشئی، خاندان کے دیگر افراد،
دوستوں یا کام کے ساتھیوں کے ساتھ
تحمل برتنا مشکل لگتا ہے۔
میری بے صبری کی عادت کا اپنے گرد لوگوں کی زندگیوں کو کنٹرول کرنے کے جھوٹے احساس سے گہرا تعلق ہے۔ جب دوسرے میری
خواہش اور میرے ٹائم ٹیبل کے مطابق عمل نہیں کرتے تو مجھے لگتا
ہے کہ میرا کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔ پھر میں صبر کا دامن چھوڑ دیتا ہوں اور اپنے
اردگرد لوگوں پر چیختا اور گالم گلوچ کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ ایسے جذبات کا اظہار
مجھے دوسروں پر دوبار کنٹرول حاصل کرنے میں مدد دے گا۔
’’جانے دو اور
خدا کو کرنے دو‘‘ ایک قول ہے جسے میں مشکل حالات میں یا پھر
کسی سے ناراض ہوں تو سکون پانے کے لئے استعمال کرتا ہوں۔ جانے دینے کی مشق سے میں
ان جذبات کو رہائی دے کر اپنی بالاتر طاقت کے حوالے کرتا ہوں۔ یہ مجھے اجازت دیتا
ہے کہ میں انہیں بغیر کسی احساسِ ذمہ داری سے دیکھوں۔
میں نے جانا کہ جب میں اپنے کنٹرول کرنے کے
جھوٹے احساس کو پہچانتا اور جانے دیتا ہوں تو میں اپنی توقعات کو بھی رہائی دے
سکتا ہوں اور صبر محسوس کر سکتا ہوں۔
آج کی سوچ:
صبر یہ نہیں ہے کہ میں چیزوں کو اپنے انداز
میں کروں۔ یہ معاملہ جو ہے اسے تسلیم کرنے اور قبول کرنے کا ہے اور اس بات پر
اعتماد کرنے کا کہ جب مجھے کسی چیز کی ضرورت ہو گی میری بالاتر طاقت مجھے دے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں