جمعرات، 10 ستمبر، 2015

شیئرنگ

میں یہ کبھی نہیں سمجھ سکی تھی کہ میں ہمیشہ اپنی استطاعت سے زیادہ کام کیوں اپنے ذمے لے لیتی ہوں۔ میں ہمیشہ بھٹکے ہوئے جانور گھر لے آتی۔ جب وہ اپنے بچپنے سے نکل کر جوان ہوتے تو میں کسی نئے بچے کو تلاش کرتی جسے میری ضرورت ہو۔

میں سوچتی تھی کہ اگر کوئی ضرورت مند میری زندگی کے خلا کو پُر کرنے کے لیے نہیں ہو گا تو میں پاگل ہو جاؤں گی۔ اپنی زندگی میں کسی ضرورت مند کی ضرورت نے مجھے نشئی کے ساتھ ملا دیا۔

میں سوچتی تھی کہ یہ حادثاتی طور پر ہوا، لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ یہ تو میرا معمول بن چکا ہے۔ میں ضرورت مند لوگوں کی طرف متوجہ ہوتی تھی اور ضرورت مند میری طرف متوجہ ہوتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ مجھے اپنا نشے کا عادی پیارا ملا اور اس طرح آخرکارمیں نارانون تک پہنچی۔

نشئی کے ساتھ میرا تعلق مجھے پہلی مرتبہ نارانون میٹنگ میں لایا کیونکہ یقیناً نشئی کو منشیات سے نجات کی ضرورت تھی اور میں یہ تلاش کرنے جا رہی تھی کہ کس طرح میں اُسے نشہ کرنے سے روک سکتی ہوں۔ مجھے کچھ ہی عرصہ ہوا تھا میٹنگز میں جاتے ہوئے جب ایک شام جب میں نے اپنے دل اور روح کی باتیں ان لوگوں کے ساتھ شئیر کیں جو میرے خیال میں بہرے کان لیے وہاں بیٹھے تھے۔ مجھے بہت بُرا محسوس ہو رہا تھا کہ میں بہتر نہیں ہو رہی۔ میں خود کو کھویا ہوا اور مایوس محسوس کر رہی تھی۔ جب میں میٹنگ سے اٹھی تو میں خود کو مخبوط الحواس محسوس کر رہی تھی۔

تاہم جب میں میٹنگ سے نکل رہی تھی تو ایک خاتون میری طرف آئی، مجھے گلے لگایا اور مجھے بتایا کہ وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ اس شام میٹنگ میں کیوں شامل ہورہی ہے، لیکن کوئی چیز اندر سے اُسے میٹنگ میں جانے کیلئے زور لگا رہی تھی۔ اُس نے مجھے بتایا کہ میری کہانی سُننے سے قبل تک وہ بُرا محسوس کر رہی تھی۔ پھر اُس نے کہا کہ اب اُسے سمجھ آیا کہ اُسے یہاں میری کہانی سُننے کے لئے آنا تھا اور اب وہ جان گئی ہے کہ اسے دوبارہ صحتیاب ہونے کے لئے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے محسوس ہوا کہ میرے ذریعے اس کی بالاتر طاقت اس سے بات کر رہی تھی۔ تب مجھے بھی سمجھ آیا کہ میں اُس شام میٹنگ میں کیوں گئی تھی۔

مجھے احساس ہوا کہ میری بالاتر طاقت نے ہمیں ایک دوسرے کے قریب کیا۔ ہم دونوں اپنی پستیوں میں گرے پڑے تھے اور ہم دونوں کو شفایابی کے الفاظ سُننے کی ضرورت تھی۔

آج کی سوچ:

جب میں محبت اور زخم مندمل کرنے والی سوچ کو دوسروں کے ساتھ بانٹتی ہوں تو میرا کچھ نقصان نہیں ہوتا۔ دوسروں کے ساتھ بانٹنے سے صرف میں اپنے اور ان کے فائدے کو بڑھاتی ہوں۔


’’آج کے دن اور ہر روز میں عقلمند رہنماؤں کا انتخاب کرنے کی سمجھ، محبت سے مضبوطی پانے اور اپنے زخم مندمل کرنے کی دعا کروں گی۔‘‘ ~ ہر دن ایک نئی شروعات خواتین کیلئے روزانہ کا مراقبہ (Each Day a New Beginning – Daily Meditation for women))

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں