جمعرات، 17 ستمبر، 2015

چالبازی

میرے لئے چال بازی ایک فن ہے ۔۔۔ ایک ہُنر جو میں نے سیکھا۔ میں چالبازی میں کئی طرح کے منفی اور خود غرض رویے استعمال کرکے دوسروں کو اپنی مرضی کے مطابق سوچنے اور عمل کروانے کی کوشش کرتا تھا۔ مجھے لگتا تھا کہ ایک ماہر چالباز وہ شخص ہے جس نے اس فن کی کئی برسوں تک مشق کی ہو۔

میں ایک ماہر چالباز تھا۔ میں ہمیشہ منفی رویے استعمال کرتا، ہر وقت کوشش میں لگا رہتا۔ تاہم مجھے ہمیشہ وہ نتائج حاصل نہ ہوتے جن کی مجھے اُمید ہوتی تھی۔ چالبازی میری زندگی کا مرکزی ہنر تھا۔ یہ رویہ نشہ استعمال کرنے والے کے ساتھ کئی پاگل کر دینے والے سال گزار کر اور بھی پختہ ہو گیا تھا۔

کئی ماہ تک نارانون پروگرام میں رہنے، باقاعدگی سے میٹنگز میں جانے اور سپانسر کے ساتھ اپنے اقدام پر کام کرنے سے میں نے سیکھا کہ دوسروں کے ساتھ چالاکی کرنا ایک منفی اور خودغرض رویہ ہے۔ جو مزہ کبھی مجھے چالبازی سے ملتا تھا وہ اب کھو گیا ہے۔

میں نے نارانون میں اپنا سچ بولنا سیکھا، جو مجھے چاہئیے اور جس چیز کی مجھے ضررورت ہو، بغیر کسی توقع کے مانگنا سیکھا۔ اب مجھے اپنی مرضی سے کچھ کرانے کے لئے دوسروں کیساتھ چالبازی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی تھی۔ اب جب میں دفاعی انداز اپنا لیتا ہوں اور کسی چیز کے ردعمل میں چالاکی کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو میں اسے جلدی بھانپ لیتا اور روکتا ہوں۔ مجھے احساس ہو جاتا ہے کہ میں اپنے پرانے رویے کی طرف واپس لوٹ رہا ہوں۔

اب میری خوشی پروگرام کے تحائف ایمانداری سے اور قدرتی طور پر حاصل کرنے میں ہے۔ اپنے آپ پر کام کرکے میں نے اپنے اس وہم کو جانے دیا کہ مجھے دوسروں کو کنٹرول کرنا چاہیئے یا میں کر سکتا ہوں۔

آج کی سوچ:

میں نارانون میں زندگی کو بہتر انداز میں جینا سیکھ رہا ہوں۔ اگر کسی چیز کی مجھے ضرورت ہو میں کہہ سکتا ہوں۔ اگر میں اسے حاصل نہ پاؤں تومیں اپنا رویہ بدل سکتا ہوں اور اپنی خواہش کو بالاتر طاقت کے حوالے کر سکتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ جس وقت مجھے جس چیز کی ضرورت ہوگی وہ اسے پورا کرے گی۔


’’اگر کوئی چیز تمہیں پسند نہیں تو اسے بدل دو۔ اگرتم اسے بدل نہیں سکتے تو اپنا رویہ بدل لو۔‘‘ ~ مایا اینجلو

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں