ایک
شام میٹنگ میں ’جرأت‘ کے موضوع پر بات چیت ہوئی۔ میٹنگ کے صدر نے کہا ان کے خیال میں بار بار میٹنگز میں آنا جرأت کا ایک مظاہرہ ہے۔ میں اس سے متفق ہوں لیکن یہ بھی محسوس کرتا ہوں کہ ایک اور عنصر بھی ہے: مصمم ارادہ۔ جرأت اور مصمم ارادے کی ضرورت ہے۔
جب
میں پہلی بار نارانون میٹنگز میں آیا تو میں اپنی زندگی میں موجود نشی کو بدلنے کی ہر ممکن کوشش کرچکا تھا۔ کسی بھی کوشش نے کام نہیں کیا۔ میں کسی بھی شکل میں خاص قسم کے ’’علاج‘‘ کو بالکل پسند نہیں کرتا تھا
اس لیے مجھے یقیناً جرأت اور
پختہ ارادے کی ضرورت تھی۔
جب
میں پہلی بار نارانون میٹنگز میں آیا تو دوسروں نے کچھ ایسی باتیں کیں مثلاً نشہ ایک بیماری ہے، یہ اخلاقی مسئلہ نہیں اور انسانی فطرت حقیقت سے انکار کی رکاوٹیں لا کھڑی کرتی ہے۔ حقیقت کا مکمل سامنا کرنے کے جس تجربے سے میں گزر رہا تھا اس نے مجھے جسمانی اور جذباتی طور پر اتنا مفلوج کر دیا تھا کہ میں صحیح
طرح سوچ
بھی نہیں سکتا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں